Select Sura
Select Translations

Urdu:

English:

 
Sura 53: An-Najm النَّجْم  [Total Ayaat: 62]
اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم! جب یہ معراج سے اترے (ف۲) (علامہ احمد رضا خان)
تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے (فتح محمد جالندھری)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ
Sura: 53   Verse: 1
تمہارے صاحب نہ بہکے نہ بے راہ چلے (ف۳) (علامہ احمد رضا خان)
کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں (فتح محمد جالندھری)
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ
Sura: 53   Verse: 2
اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے، (علامہ احمد رضا خان)
اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں (فتح محمد جالندھری)
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ
Sura: 53   Verse: 3
وہ تو نہیں مگر وحی جو انہیں کی جاتی ہے (ف۴) (علامہ احمد رضا خان)
یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے (فتح محمد جالندھری)
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ
Sura: 53   Verse: 4
انہیں (ف۵) سکھایا (ف۶) سخت قوتوں والے طاقتور نے (ف۷) (علامہ احمد رضا خان)
ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا (فتح محمد جالندھری)
عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ
Sura: 53   Verse: 5
پھر اس جلوہ نے قصد فرمایا (ف۸) (علامہ احمد رضا خان)
(یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے (فتح محمد جالندھری)
ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَىٰ
Sura: 53   Verse: 6
اور وہ آسمان بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا (ف۹) (علامہ احمد رضا خان)
اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے (فتح محمد جالندھری)
وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَىٰ
Sura: 53   Verse: 7
پھر وہ جلوہ نزدیک ہوا (ف۱۰) پھر خوب اتر آیا (ف۱۱) (علامہ احمد رضا خان)
پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے (فتح محمد جالندھری)
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ
Sura: 53   Verse: 8
تو اس جلوے اور اس محبوب میں دو ہاتھ کا فاصلہ رہا بلکہ اس سے بھی کم (ف۱۲) (علامہ احمد رضا خان)
تو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کم (فتح محمد جالندھری)
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ
Sura: 53   Verse: 9
اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی (ف۱۳) (علامہ احمد رضا خان)
پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا (فتح محمد جالندھری)
فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ
Sura: 53   Verse: 10
دل نے جھوٹ نہ کہا جو دیکھا (ف۱۴) (علامہ احمد رضا خان)
جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا (فتح محمد جالندھری)
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ
Sura: 53   Verse: 11
تو کیا تم ان سے ان کے دیکھے ہوئے پر جھگڑ تے ہو (ف۱۵) (علامہ احمد رضا خان)
کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟ (فتح محمد جالندھری)
أَفَتُمَارُونَهُ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ
Sura: 53   Verse: 12
اور انہوں نے تو وہ جلوہ دوبار دیکھا (ف۱۶) (علامہ احمد رضا خان)
اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے (فتح محمد جالندھری)
وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ
Sura: 53   Verse: 13
سدرة المنتہیٰ کے پاس (ف۱۷) (علامہ احمد رضا خان)
پرلی حد کی بیری کے پاس (فتح محمد جالندھری)
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَىٰ
Sura: 53   Verse: 14
اس کے پاس جنت الماویٰ ہے، (علامہ احمد رضا خان)
اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے (فتح محمد جالندھری)
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ
Sura: 53   Verse: 15
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا (ف۱۸) (علامہ احمد رضا خان)
جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا (فتح محمد جالندھری)
إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ
Sura: 53   Verse: 16
آنکھ نہ کسی طرف پھر نہ حد سے بڑھی (ف۱۹) (علامہ احمد رضا خان)
ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی (فتح محمد جالندھری)
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
Sura: 53   Verse: 17
بیشک اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں (ف۲۰) (علامہ احمد رضا خان)
انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں (فتح محمد جالندھری)
لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَىٰ
Sura: 53   Verse: 18
تو کیا تم نے دیکھ ا لات اور عزیٰ (علامہ احمد رضا خان)
بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا (فتح محمد جالندھری)
أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّىٰ
Sura: 53   Verse: 19
اور اس تیسری منات کو (ف۲۱) (علامہ احمد رضا خان)
اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں) (فتح محمد جالندھری)
وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ
Sura: 53   Verse: 20
کیا تم کو بیٹا اور اس کو بیٹی (ف۲۲) (علامہ احمد رضا خان)
(مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں (فتح محمد جالندھری)
أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنْثَىٰ
Sura: 53   Verse: 21
جب تو یہ سخت بھونڈی تقسیم ہے (ف۲۳) (علامہ احمد رضا خان)
یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے (فتح محمد جالندھری)
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ
Sura: 53   Verse: 22
وہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں (ف۲۴) اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری، وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے ہیں (ف۲۵) حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آئی (ف۲۶) (علامہ احمد رضا خان)
وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے (فتح محمد جالندھری)
إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ سُلْطَانٍ ۚ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنْفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَاءَهُمْ مِنْ رَبِّهِمُ الْهُدَىٰ
Sura: 53   Verse: 23
کیا آدمی کو مل جائے گا جو کچھ وہ خیال باندھے (ف۲۷) (علامہ احمد رضا خان)
کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے (فتح محمد جالندھری)
أَمْ لِلْإِنْسَانِ مَا تَمَنَّىٰ
Sura: 53   Verse: 24
تو آخرت اور دنیا سب کا مالک اللہ ہی ہے (ف۲۸) (علامہ احمد رضا خان)
آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے (فتح محمد جالندھری)
فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ
Sura: 53   Verse: 25
اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے (ف۲۹) (علامہ احمد رضا خان)
اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے (فتح محمد جالندھری)
وَكَمْ مِنْ مَلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِنْ بَعْدِ أَنْ يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَىٰ
Sura: 53   Verse: 26
بیشک وہ جو آخرت پر ایمان رکھتے نہیں (ف۳۰) ملائکہ کا نام عورتوں کا سا رکھتے ہیں (ف۳۱) (علامہ احمد رضا خان)
جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں (فتح محمد جالندھری)
إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنْثَىٰ
Sura: 53   Verse: 27
اور انہیں اس کی کچھ خبر نہیں، وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں، اور بیشک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا (ف۳۲) (علامہ احمد رضا خان)
حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا (فتح محمد جالندھری)
وَمَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ ۖ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا
Sura: 53   Verse: 28
تو تم اس سے منہ پھیر لو، جو ہماری یاد سے پھرا (ف۳۳) اور اس نے نہ چاہی مگر دنیا کی زندگی (ف۳۴) (علامہ احمد رضا خان)
تو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس سے تم بھی منہ پھیر لو (فتح محمد جالندھری)
فَأَعْرِضْ عَنْ مَنْ تَوَلَّىٰ عَنْ ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
Sura: 53   Verse: 29
یہاں تک ان کے علم کی پہنچ ہے (ف۳۵) بیشک تمہارا خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے راہ پائی، (علامہ احمد رضا خان)
ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا (فتح محمد جالندھری)
ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِنَ الْعِلْمِ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَىٰ
Sura: 53   Verse: 30
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تاکہ برائی کرنے والوں کو ان کے کیے کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے، (علامہ احمد رضا خان)
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے (فتح محمد جالندھری)
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى
Sura: 53   Verse: 31
وہ جو بڑے گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں (ف۳۶) مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے (ف۳۷) بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے (ف۳۸) تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں حمل تھے، تو آپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بتاؤ (ف۳۹) وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہیں (ف۴۰) (علامہ احمد رضا خان)
جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے (فتح محمد جالندھری)
الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنْشَأَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّوا أَنْفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَىٰ
Sura: 53   Verse: 32
تو کیا تم نے دیکھا جو پھر گیا (ف۴۱) (علامہ احمد رضا خان)
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا (فتح محمد جالندھری)
أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّىٰ
Sura: 53   Verse: 33
اور کچھ تھوڑا سا دیا اور روک رکھا (ف۴۲) (علامہ احمد رضا خان)
اور تھوڑا سا دیا (پھر) ہاتھ روک لیا (فتح محمد جالندھری)
وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰ
Sura: 53   Verse: 34
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے (ف۴۳) (علامہ احمد رضا خان)
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے (فتح محمد جالندھری)
أَعِنْدَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰ
Sura: 53   Verse: 35
کیا اسے اس کی خبر نہ آئی جو صحیفوں میں ہے موسیٰ کے (ف۴۴) (علامہ احمد رضا خان)
کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی (فتح محمد جالندھری)
أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ
Sura: 53   Verse: 36
اور ابراہیم کے جو پورے احکام بجالایا (ف۴۵) (علامہ احمد رضا خان)
اور ابراہیمؑ کی جنہوں نے (حق طاعت ورسالت) پورا کیا (فتح محمد جالندھری)
وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّىٰ
Sura: 53   Verse: 37
کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی (ف۴۶) (علامہ احمد رضا خان)
یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا (فتح محمد جالندھری)
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ
Sura: 53   Verse: 38
اور یہ کہ آدمی نہ پاے گا مگر اپنی کوشش (ف۴۷) (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے (فتح محمد جالندھری)
وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
Sura: 53   Verse: 39
اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جاے گی (ف۴۸) (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی (فتح محمد جالندھری)
وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ
Sura: 53   Verse: 40
پھر اس کا بھرپور بدلا دیا جائے گا (علامہ احمد رضا خان)
پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا (فتح محمد جالندھری)
ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَىٰ
Sura: 53   Verse: 41
اور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے (ف۴۹) (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے (فتح محمد جالندھری)
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الْمُنْتَهَىٰ
Sura: 53   Verse: 42
اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایا اور رلایا (ف۵۰) (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے (فتح محمد جالندھری)
وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ
Sura: 53   Verse: 43
اور یہ کہ وہی ہے جس نے مارا اور جِلایا (ف۵۱) (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہے (فتح محمد جالندھری)
وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
Sura: 53   Verse: 44
اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے نر اور مادہ (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے (فتح محمد جالندھری)
وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ
Sura: 53   Verse: 45
نطفہ سے جب ڈالا جائے (ف۵۲) (علامہ احمد رضا خان)
(یعنی) نطفے سے جو (رحم میں) ڈالا جاتا ہے (فتح محمد جالندھری)
مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ
Sura: 53   Verse: 46
اور یہ کہ اسی کے ذمہ ہے پچھلا اٹھانا (دوبارہ زندہ کرنا) (ف۵۳) (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہے (فتح محمد جالندھری)
وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَىٰ
Sura: 53   Verse: 47
اور یہ کہ اسی نے غنیٰ دی اور قناعت دی (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے (فتح محمد جالندھری)
وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ
Sura: 53   Verse: 48
او ریہ کہ وہی ستارہ شِعریٰ کا رب ہے (ف۵۴) (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہے (فتح محمد جالندھری)
وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ
Sura: 53   Verse: 49
اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا (ف۵۵) (علامہ احمد رضا خان)
اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا (فتح محمد جالندھری)
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ
Sura: 53   Verse: 50
اور ثمود کو (ف۵۶) تو کوئی باقی نہ چھوڑا (علامہ احمد رضا خان)
اور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا (فتح محمد جالندھری)
وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَىٰ
Sura: 53   Verse: 51
اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو (ف۵۷) بیشک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے (ف۵۸) (علامہ احمد رضا خان)
اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے (فتح محمد جالندھری)
وَقَوْمَ نُوحٍ مِنْ قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ
Sura: 53   Verse: 52
اور اس نے الٹنے والی بستی کو نیچے گرایا (ف۵۹) (علامہ احمد رضا خان)
اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا (فتح محمد جالندھری)
وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ
Sura: 53   Verse: 53
تو اس پر چھایا جو کچھ چھایا (ف۶۰) (علامہ احمد رضا خان)
پھر ان پر چھایا جو چھایا (فتح محمد جالندھری)
فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ
Sura: 53   Verse: 54
تو اے سننے والے اپنے رب کی کون سی نعمتوں میں شک کرے گا، (علامہ احمد رضا خان)
تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا (فتح محمد جالندھری)
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ
Sura: 53   Verse: 55
یہ (ف۶۱) ایک ڈر سنانے والے ہیں اگلے ڈرانے والوں کی طرح (ف۶۲) (علامہ احمد رضا خان)
یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں (فتح محمد جالندھری)
هَٰذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ
Sura: 53   Verse: 56
پاس آئی پاس آنے والی (ف۶۳) (علامہ احمد رضا خان)
آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی (فتح محمد جالندھری)
أَزِفَتِ الْآزِفَةُ
Sura: 53   Verse: 57
اللہ کے سوا اس کا کوئی کھولنے والا نہیں (ف۶۴) (علامہ احمد رضا خان)
اس (دن کی تکلیفوں) کو خدا کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گا (فتح محمد جالندھری)
لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ
Sura: 53   Verse: 58
تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو (ف۶۵) (علامہ احمد رضا خان)
اے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟ (فتح محمد جالندھری)
أَفَمِنْ هَٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
Sura: 53   Verse: 59
اور ہنستے ہو اور روتے نہیں (ف۶۶) (علامہ احمد رضا خان)
اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟ (فتح محمد جالندھری)
وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ
Sura: 53   Verse: 60
اور تم کھیل میں پڑے ہو، (علامہ احمد رضا خان)
اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو (فتح محمد جالندھری)
وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ
Sura: 53   Verse: 61
تو اللہ کے لیے سجدہ اور اس کی بندگی کرو (ف۶۷) (علامہ احمد رضا خان)
تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو (فتح محمد جالندھری)
فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا ۩
Sura: 53   Verse: 62
Developed by: Sajjad Ahmed
sajjad772@gmail.com
All Paras & Suras List